چینی صدر شی کا ثقافتی اعتماد پر زور

Shi-jing-ping.jpg

فوژو (شِنہوا)چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پیر کے روز 12 ویں صدی کے نامور چینی فلاسفر ژو شی کے لئے مخصوص پارک کے دورے کے موقع پر ثقافتی اعتماد کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔شی نے چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر ووای شان میں اس پارک کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس 5 ہزار سال کی طویل چینی تہذیب کے بغیر ہم کیسے آج کی کامیابی کے حصول کے لئے اس راستہ کو تلاش کرسکتے تھے۔شی نے واضح کیا کہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی راہ اپناتے ہوئے ہمیں مارکسزم کو چین کے حالات کے مطابق ڈھالنے کا عمل جاری رکھنا ہوگا۔شی نے کہا کہ اس 5 ہزارسالہ قدیم چینی تہذیب کے جوہر کواکٹھا کرنے ، عمدہ روایتی ثقافت کو فروغ دینے ، اس کے جوہر کو مارکسی موقف، نقطہ نظر اور طریقہ کار کے ساتھ مربوط کرنے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے راستے کی غیر منحرف ثابت قدمی کے ساتھ پیروی کرنے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔ایک سرکردہ قدیم کنفوشین دانشور کے طور پر ، ژو شی کنفو شین کلاسیک پر اپنی توضیع کے لئے مشہور تھا۔ انہوں نے قدیم چین میں عوام پر مبنی فلسفے کو پیش کرتے ہوئے،عوام ایک قوم کی بنیاد ہیں، جیسے عوام پر مبنی تصورات کوعملی جامہ پہنایا۔

شیئر کریں

Top