ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی کمی ، 155.01 روپے سے گر کر 154 روپے 59 پیسے کا ہو گیا

Dollor.jpg

آئندہ ماہ کے آخر تک روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے،ملک بوستان
اسلام آ باد (آئی این پی ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی کمی ریکارڈ ، ڈالر کی قیمت 155.01 روپے سے گر کر 154 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 155.01 روپے سے گر کر 154 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔ چیئر مین فارن ایکسچینج کرنسی ڈیلرز ملک بوستان نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کی 155 روپے کی نفسیاتی حد گرنا بہت اہم ہے، قوی امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 150 روپے کی سطح پر پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی تین بڑی وجوہات ہیں، وزیراعظم عمران کی طرف سے جاری کردہ پروگرام ڈیجیٹل روشن پروگرام، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی دوسری قسط کا موصول ہونا ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ تک پاکستان کو بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے بھی وقت مل گیا ہے، اس ادائیگیوں کے موخر ہونے سے روپیہ مضبوط ہو گا، متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک کی طرف سے قرض کی واپسی میں نرمی بھی مثبت اثرات مرتب کر رہی ہے۔

شیئر کریں

Top