ڈسکہ کی عوام کو سلام ،الیکشن عمران نیازی کی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ، حمزہ شہباز

829900_6731588_Hamza_updates.jpg

بے روزگاری اور غربت سے تنگ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ، حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، رہنما (ن) لیگ حمزہ شہباز کا بیان
لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے شاندار کامیابی سے نوازا،یہ الیکشن عمران نیازی کی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوا ہے،ڈسکہ کی عوام کو سلام ہے جنہوں نے بہادری کے ساتھ اپنے حقِِ رائے دہی کا دفا ع کیا،مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے تنگ عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے اپنے بیان انہوں نے کہا حکومتی جماعت کا تمام ضمنی انتخابات ہار جانا عوام کی طرف سے ایک واضح پیغام ہے کے “گھر جاؤ”،،نوشین افتخار کو فون پر مبارکباد دی ہے، تمام تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، اس حکومت کے گھر جانے کے دن قریب ہیں، انکی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر لڑیں گے۔

شیئر کریں

Top