ڈپٹی کمشنرشگر کی کارروائی ،6روڈ قلی حوالات کے اندر ،10روز کی تنخواہ بھی بند

شگر(کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شگر صفت خان کی کارروائی ڈیوٹی سے غائب رہنے والے محکمہ ورکس شگر کے برالدو سے تعلق رکھنے والے 6روڈقلی حوالات میں بند کردئے دس دن تنخواہ بھی بند کردئے۔آئندہ بہتر طریقے سے ڈیوٹی دینے اور سٹیشن نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کردئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شگر نے لوگوں کی شکایات پر محکمہ ورکس شگر کے 6روڈ قلیوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئے۔ بعد میں روڈ قلیوں کی جانب سے آئندہ سٹیشن نہ چھوڑنے اور ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام دینے کی وعدے پر رہا کردئے۔ یہ روڈ قلی شاہراہ کے ٹو برالدو میں تعینات تھے۔ جو ڈیوٹی دینے کے بجائے سکردو میںرہ رہے تھے۔ جبکہ حالیہ برف باری کے بعد شاہراہ کے ٹو جگہ جگہ سے بند تھے۔جس پر عوام کی جانب سے شکایات موصول ہورہے تھے۔جس پر ڈپٹی کمشنر شگر صفت خان نے ان قلیوں کے خلاف کارروائی کی۔

شیئر کریں

Top