ژھے تھنگ اور کڑوس سے پتھر، ریت اور بجری نکالنے پرپابندی

شگر(عابدشگری)شگر ضلعی انتظامیہ نے ژھے تھنگ اور کڑوس تھنگ سے پتھر، ریت اور بجری کی کھدائی اور اٹھانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے60دنوں کیلئے دفعہ 144نافذ کردیا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر عائشہ خان نے دفعہ 144کی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کچھ عناصر ژھے تھنگ اور کڑوس تھنگ کے علاقیوں سے تعمیراتی سامان یعنی کنکر، پتھر اور بجری وغیرہ کی کھدائی میں مصروف ہیں۔اس کہ سیکشن 144 CR کے تحت آگے بڑھنے کے لیے کافی بنیادیں دستیاب ہیں۔ PC، 1898، سرکاری اراضی کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوامی سکون کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سیکشن 144 Cr PC، 1898 کے تحت ژھے تھنگ اور کڑوس تھنگ سے پتھر، ریت اور بجری کی کھدائی اور اٹھانے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہیں ۔ یہ حکم 60 دنوں تک نافذ رہے گا۔جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعی فوجداری کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں

Top