کابینہ اجلاس میں وزراء کی عدم شرکت وزیراعلیٰ کی کارکردگی پر عدم اعتماد ہے :پیپلزپارٹی

14890483_1190233004425508_8302559722891772072_o.jpg

وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ون مین شو پالیسی کی بدولت آج ان کے وزرا سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں،شہزاد حسین الہامی
جعفر شاہ کی برسی پر وزرا اور کارکنان نے شاہ صاحب کی خدماتبیان کرنے کی بجائے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جنازہ نکالا
گلگت(سپیشل رپورٹر) صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزرا کی عدم شرکت وزیراعلی کی کاردگی پر عدم اعتماد کا واضح پیغام ہے،وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی ون مین شو پالیسی کی بدولت آج انکے وزرا انکے سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں،خالد خورشید نے دس ماہ کے عرصے میں کسی صوبائی وزیر پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا اب ایسا لگ رہا ہے کہ خالد خورشید سے بھی صوبائی وزرا کا اعتماد ختم ہو چکا ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سیکریڑیٹ کے صوبائی صوبائی ترجمان شہزاد حسین الہامی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا،شہزاد حسین الہامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے سیکریڑیٹ میں ایک صوبائی وزیر کی جانب سے بغاوت کا اعلان بھی کیا گیا تھا،خالد خورشید جس وزیر کے کندھے کو استعمال کر کے وزیر اعلی بنے تھے آج اسی وزیر نے پی ٹی آئی سیکریڑیٹ میں وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا،سید جعفر شاہ کی برسی کے موقع پر پی ٹی آئی کے وزرا اور کارکنان نے شاہ صاحب کی شخصیت اور اسکی خدمات کو بیان کرنے کی بجائے صوبائی حکومت کی کاردگی کا جنازہ نکل دیا، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کاردگی سے نہ صوبائی وزرا مطمین ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے کارکنان،وزیر اعلی کو غیر منتخب درباری ٹولے نے گمراہ کر کے علاقے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،صوبائی حکومت نے وفاق کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عوامی نوعیت کے منصوبوں پر کام کا آغاز کرنے کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ محاز آرائی میں اپنا وقت ضائع کیا،وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے جتنے سیاسی بے روزگاروں کو تنخواہ اور مراعات دیکر سرکاری خزانے کا نقصان پہنچایا عنقریب وزیر اعلی گلگت بلتستان کا حشر بھی وزیر اعلی بلوچستان کی طرح ہو گا،خالد خورشید سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں،خطے کے عوام کے بعد اب وزرا کا اعتماد کا بھی وزیر اعلی سے اٹھا چکا ہے، لہذا وزیر اعلی گلگت بلتستان سیاسی بڑھ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اقتدار کی کرسی چھوڑ دے،اور کسی دوسرے بندے کو موقع دیئے تاکہ وہ علاقے کی عوام کی خدمات بہتر انداز میں کر سکے،
پیپلز پارٹی

شیئر کریں

Top