کاش تم سمجھ سکتیں کہ پورا پاکستان کس اذیت سے گزرا‘ دعا زہرہ کے ملنے پر فنکار خوش

sajalalinoorbukhariduazehra.jpg

کراچی: کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے ملنے پر پورے پاکستان سمیت شوبز فنکاروں نے بھی شکر اداکرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے۔
16 اپریل کو کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ اب منظر عام پر آگئی ہے۔ تاہم دعا زہرہ جتنے دن لاپتہ رہی پورے پاکستان سمیت مشہور شخصیات بھی دعا کی سلامتی کے لئے دعائیں کرتی رہیں۔
اب چونکہ دعا زہرہ منظر عام پر آگئی ہے اور اس نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ اس نے اپنی مرضی سے لاہور کے رہائشی ظہیر احمد نامی لڑکے سے شادی کی ہے اس کے علاوہ اس کی عمر 14 سال نہیں بلکہ 18 سال ہے۔
دعا زہرہ کے ملنے پر فنکاروں نے بھی شکر کا سانس لیا۔ اداکارہ نور بخاری نے انسٹااسٹوری پر دعا زہرہ کی بازیابی اور اس کے صحیح سلامت ہونے پر خدا کا شکر اداکرتے ہوئے لکھا ’’بیٹا کاش آپ سمجھ سکتیں کہ آپ کے والدین اور پورا پاکستان کس اذیت سے گزرا۔ ہم نے آپ کے لیے بہت دعائیں کیں‘‘۔ نور بخاری نے والدین کو مشورہ دیا کہ مہربانی کرکے اپنے بچوں کی سنیں، اور بچوں کو نصیحت کی کہ بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔

شیئر کریں

Top