کامیڈین کپل شرما ‘نیٹ فلکس’ پر انٹری دینے کو تیار

239960_963741_updates.jpg

بھارت کے معروف کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کے میزبان کپل شرما اب ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر انٹری دینے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما پہلی بار ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جلد نظر آئیں گے جب کہ ابھی ان کے پروجیکٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں کہ وہ کامیڈی پروجیکٹ ہو گا یا کوئی اور۔

اس حوالے سے کپل شرما نے کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ میرے دل کے بہت زیادہ قریب ہے، اس پروجیکٹ کی تفصیلات آپ سب سے شیئر کرنے کے لیے بہت بے چین ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی کامیڈین کپل شرما اس سے قبل بالی وڈ فلم ‘کس کس کو پیار کروں’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

شیئر کریں

Top