کراچی،چالان کیلئے روکنے پر ڈمپر نے پولیس افسر کو کچل دیا

pic_1578034587.jpg

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سب انسپکٹر نے چالان کرنے کے لیے ڈمپر کو روکا تو ڈمپر ڈرائیور پولیس اہلکار کو روندتا ہوا فرار ہو گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق عبداللہ کالج کے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈمپر ڈرائیور کو روکا اور اس کا چالان کرنے لگے تو ڈمپر ڈرائیور سب انسپکٹر پہ ڈمپر چڑھاتا ہوا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد حفیظ کو شدید زخمی حالت میں اسٹیڈیم روڈ پہ واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔واقعے کا مقدمہ ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد حفیظ نارتھ ناظم آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے۔

شیئر کریں

Top