کراچی، سی ویو پر پھنسے جہاز کوکھینچنےکی کوشش پھر ناکام ہوگئی

60f9558719cb3.jpg

کراچی میں سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنےکے لیے آپریشن ایک بار پھر مؤخر ہوگیا۔

آج سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنےکے لیے آپریشن کا تیسرا دور تھا تاہم جہاز کوکھینچنے کی کوشش پھر ناکام ہوگئی اور تھوڑی سی حرکت کے بعد جہاز ساحل کی جانب واپس آگیا۔

ہینگ ٹونگ جہاز نکالنےکا آپریشن 8 ستمبر تک مؤخرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شپنگ کمپنی کے مطابق اب اگلے ماہ جہاز نکالنےکا آپریشن ہوگا۔

خیال رہےکہ کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا جسے نکالنے کے لیے جتن جاری ہیں، جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے آپریشن 9 اگست کو شروع کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

Top