کراچی’تیز رفتارڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق 

کراچی: کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ شاہ فیصل کالونی میں پیش آیا،جہاں ملیر ریور برج پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، واقعے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ  کے بعد شہری سخت مشتعل ہوئے اور انہوں نے ڈمپر کے شیشے توڑنے کے بعد اسے آگ لگادی جبکہ ڈرائیور واقعہ  کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ریسکیو نے لاش کو جناح  ہسپتا ل منتقل کردیا ۔واضح رہے کہ کورنگی میں چند روز قبل بھی ٹینکر نے 2 سگے بھائیوں کو کچل دیا تھا۔

شیئر کریں

Top