کرکٹ کی گیند لگنے پر جنونی ہندوؤں نے مسلم نوجوان کو بیدردی سے قتل کردیا

12345-326.jpg

بھوپال(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کرکٹ کی بال لگنے پر مشتعل ہندو لڑکوں نے 17 سالہ مسلم نوجوان فیضان منصوری کو تیز دھار چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کے دوران تیز شاٹ پر گیند روشن نامی راہگیر کو لگ گئی جس پر اس نے اپنے دوستوں شبھم، ساجن، روہت اور کانہا کے ساتھ مل کر شاٹ مارنے والے نوجوان ریحان سے بلا چھین کر مار پیٹ کی۔ ریحان کسی طرح ان کے چنگل سے بھاگ نکلا۔

جس پر ان لڑکوں نے ریحان کے بھائی فیضان کو پکڑ لیا۔ معاملہ مزید بگڑ گیا اور اس دوران روشن اور اس کے دوستوں نے فیضان منصوری کو پہ در پہ چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ مسلم نوجوان کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم نجی اسپتال نے جھگڑے کے باعث کیس لینے سے انکار کردیا جس پر فیضان کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی کاغذی کارروائیوں کے دوران ہی دم توڑ گیا۔

فیضان منصوی کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی اگر نوجوان کو بروقت طبی امداد دے دی جاتی تو 17 سالہ نوجوان اپنی زندگی کی بازی نہ ہارتا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 4 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ ایک فرار ہے۔

شیئر کریں

Top