کشمیرہماری شہ رگ، آزادی تک جدوجہ جاری رکھنے کا عزم،کشمیر بنے گا پاکستان،فلگ شگاف نعرے

g2.jpg

گلگت/استور/غذر/سکردو/دیامر/ہنزہ/نگر/خپلو/کھرمنگ/ گانچھے (نمائندگان بادشمال،خصوصی رپورٹ)صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں و تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور بھرپور انداز میں یوم اظہار یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ضلع غذر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی میں ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد،صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا، مشیر قانون سہیل عباس، سول سوسائٹی ضلع غذر، امن کمیٹی ضلع غذر کے ممبران اور ضلع غذر کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔اس حوالے سے گلگت انتظامیہ (تحصیل ایڈمنسٹریشن) کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے شاہی پولو گرانڈ سے اتحاد چوک تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، اتحاد چوک پہنچ کر ریلی نے ایک جلسہ کی شکل اختیار کر لی. جس میں AC گلگت امیر تیمور،پیس کمیٹی کے محمد موسی تحصیل ایڈمنسٹریشن، امامیہ کونسل ممبران، اسماعیلی سکاٹس، انجمن تاجران کے ارکان، حاجی شاہد حسین صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت اور اس کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی کارکنوں نے شرکت کی.اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، ہم کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، شرکا نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا. اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔دوسری جانب گکگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی مقامی انتظامیہ کی جانب سے ریلیاں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔دوسری جانب چلاس میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چلاس,داریل اور تانگیر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام الگ الگ تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔سب سے بڑی ریلی دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس میں نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چلاس حسین شاہ نے کی۔ریلی میں مختلف محکمہ جات کے سربراہان اور طلبہ سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی ماڈل ہائی سکول چلاس سے ہوتے ہوئے سرکٹ ہاوس چوک پر اختتام پذیر ہوگئی ,ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی سے سابق وزیر اطلاعات عنایت اللہ شمالی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔داریل میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر داریل صداقت حسین کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ,ریلی میں اہلیان داریل کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیا۔تانگیر میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت مجسٹریٹ تانگیر نے کی۔گونر فارم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں اہل علاقہ اور سکول کے طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھاکر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ادھر ڈبلیو۔ ڈی ریسٹ ہائوس گاھکوچ تا سٹی پارک گاھکوچ تک یوم یکجحتی کشمیر کے حوالے سے ضلع انتظامیہ غذر کی طرف سے بھی ایک ریلی نکلی گئی جس کی قیادت ڈی سی غذر ذاکر حسین نے کی۔شرکا نے سٹی پارک گاھکوچ میں یادگار شہدا پر دعا کی گئی۔دعا کے بعد سٹی پارک گاھکوچ میں اے سی پونیال/اشکومن شیر افضل کی قیادت میں یوم یکجحتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کشمیروں کے ساتھ اظہارِ یکجحتی کرتے ہوئے ضلع غذر کے مختلف اسکول کے بچوں اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے پر جوش اظہار کیا گیا۔اور بھارت کی طرف سے کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان اور م لے کر رہے گئے آزادی کے نعرے لگائے گئے۔شرکا نے اپنے تقاریر میں کہا کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم کو حاصل نہیں کر سکتا۔علاوہ ازیں ڈسٹرک ایڈمینسٹریشن استور کی طرف یوم یکجہتی کمشیر والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تما م محکموں کے سربراہان اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی سب ڈیویژن استور اورسب ڈیویژن شونٹر کے درمیان مقابلے ہوئے۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سکردو،خپلو،کھرمنگ،ہنزہ،نگر اور دیگر میں بھی 5فری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا۔ریلیوں میں مختلف محکمہ جات کے سربراہان،اور طلبہ سمیت سیاسی سماجی تنظیموں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کء شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،جن میں کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکا نے مظلوم کشمیری عوام کے حق میں اور بھارت کے ریاستی جبر و تسلط کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ریلی میں شامل افراد نے پلے کارڈ وغیرہ اٹھا رکھے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئیقآئم مقام ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر ڈ عبدالوہاب نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور ان پر ہونے والی ظلم کی بھر پور مزمت کرتے ہیں کشمیر کی آزادی تک انکی اخلاقی سیاسی حمایت ہمارا فرض ہے ۔

شیئر کریں

Top