کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،عمران شگری

شگر(بادشمال نیوز)اتحاد اہلحدیث کے مرکزی رہنما عمران حسین شگری نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اس کو بالآخر مکمل کرنا ہوگا کشمیر کی آزادی کشمیر کے مسلمانوں کے حق ہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیا ہم پاکستانیوں کو چاہیے کہ ہم شہ رگ کو بچائیں ۔ نہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فروری لے کر دس فروری تک یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرامات ہونگے۔جبکہ پورے گلگت بلتستان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا لوگوں کو کشمیر میں ہونے والے ظلم سے آگاہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top