کمبوڈیا میں برڈ فلو سے پہلی ہلاکت، عالمی ادارہ صحت نے تحقیقات شروع کر دیں

123-679.jpg

مبوڈیا: پرندوں میں پھیلنے والی بیماری، برڈ فلو اگرچہ اب کئی چھوٹے بڑے ممالک میں نوٹ کی گئی ہے لیکن کمبوڈیا میں اس سے پہلی ہلاکت ہوئی ہے جس نے عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر تنظیموں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے کمبوڈیا میں 11 سالہ بچی ہلاک ہوئی ہے جس کے متعلق خیال ہے کہ وہ برڈ فُلو سے فوت ہوئی ہے۔ یوں کمبوڈیا کا یہ واقعہ جنوبی ایشیا میں برڈ فلو یعنی ایچ فائیو این ون سے موت کا پہلا واقعہ بھی ہے۔ کمبوڈیا کے وزیرِ صحت، مام بُن ہینگ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں پہلی مرتبہ صرف پرندوں میں ہی یہ وائرس دیکھا گیا تھا اور اب نہ صرف انسانوں میں منتقل ہوا ہے بلکہ ایک ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

شیئر کریں

Top