کوئٹہ: مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو کے اسکینڈل میں ایک اور لڑکی سامنے آگئی

61b4a541c5646.jpg

کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوبنا کر بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ایک اور لڑکی سامنے آگئی۔

جیونیوز کے مطابق کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کا نازیبا ویڈیو اور ان کے ذریعے بلیک میلنگ کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جب کہ اس کیس میں ایک اور لڑکی سامنے آئی ہے جس نے گرفتار ملزمان سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرایا ہے۔

پولیس کے مطابق کیس میں ملوث دو ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں اور دونوں 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں جب کہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ویڈیو اسکینڈل میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو خط لکھ دیا ہے۔

شیئر کریں

Top