کورونا صورتحال ،تعلیمی اداروں میںچھٹیاں بڑھا دی گئیں

1234-267.jpg

گلگت ( سپیشل رپورٹر)محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کو دس فروری تک بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے پیر کے روز جاری نوٹفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم نے گلگت بلتستان اومی کرون وائرس کی پینڈامک صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو دس فروری تک تعطیلات بڑھانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری نوٹفکیشن میں کہاگیا ہے کہ کرونا وائرس اومی کرون کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو دس فروری تک بند رکھا جائے۔

شیئر کریں

Top