کورونا وائرس سے مزید 64 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 13 ہزار 76 ہوگئی

thumbs_b_c_9bf12c0c947f2c2329f114a2ec4b7744.jpg

1519 نئے مریض رجسٹرڈ،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہوگئی
اسلام آباد (آئی این پی ) کورونا وائرس سے مزید 64 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 76 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 519 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار 191، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 904، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 7، بلوچستان میں 19 ہزار 84، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957، اسلام آباد میں 44 ہزار 921 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 90 لاکھ 97 ہزار 413 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 473 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 55 ہزار 242 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 64 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 76 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 480، سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 96، اسلام آباد میں 503، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 307 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

شیئر کریں

Top