کپتان نے آخرگیندتک کھیل کرپی ڈی ایم قیادت کوحیران وپریشان کردیا،ساجدہ صداقت

g4-2.jpg

استور (بیوررورپورٹ)نومنتخب کوآڈینیٹر ٹو سی ایم ساجدہ صداقت نے میڈیا سے خصصی بات کرتے ہوہے کہا کہ PDM والوں کو کپتان عمرا ن خان آخری گیند کھیل کر حیران کر دیا ۔ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف وزیر اعلی خالد خورشید کی قیادت میں کم وقت بہت تیزی سے ترقیاتی کاموں میں ایک انقلابی اقدام اٹھایا جس کی وجہ سے سیاسی مخالفین بھوکلاھٹ کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ نے جعلی ڈگریوں کے حوالے سے جو بیانات دے دے رہے وہ جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ جھوٹ اور سچ جلد عوام کے سامنے پتا چلے گا ۔ مخالفین کبھی جعلی تو کبھی عدم اعتماد کا باتیں بنا کر عوام کی زہین سازی کرنے کی کوشش کر رہے ۔ ہماری قومم ایک باشعور ہے وہ سب سمجھتی ہے ۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن رحمت خالق وزیر اعلی کیخلاف غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کر کے وزیر اعلی کو نہیں پوری قوم کو مایوس کیا جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ معاشرے میں عوامی نماندگی کرنے جو بھی ہو چاے وہ وہ سیاسی یا سماجی اس کا اصل پتا اس کی لنگویج ہوتی ہے جس سے قومیں متاثر ہو جاتی ہیں ۔ جو بھی غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتا وہ خود عوام کے سامنے زلیل ہو جاتا ہے ۔ معاشرے کا ایک اچھے لیڈر اور تربیت اس کا انداز گفتگو سے لگایا جاتا ہے ۔ مذید کواڈینٹر ٹو سی ایم محترمہ ساجدہ صداقت نے کہا کہ وزیر اعلی کیخلاف جعلی ڈگریوں افواہیں اور غیر پارلیمانی لنگویج استعمال کر بدنام کرنے والوں کے خلاف ہم بھر پور اور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

شیئر کریں

Top