لاہور: کیریبیئنز کے شکار کیلیے پاور ہٹنگ سے لہو گرمایا جائے گا جب کہ قومی ٹیم منیجمنٹ کی میٹنگ میں تربیتی کیمپ کا پلان تیار کرلیا گیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 8جون کو ہوگا، کیریبیئنز کی میزبانی کے لیے پہلی ترجیح راولپنڈی تھی، کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بیک اپ کے طور پر ملتان کو رکھا گیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو زبانی طور پر حکومت کی جانب سے ملتان میں میچز کے حوالے سے اجازت دے دی گئی تھی مگر گزشتہ چند روز سے باقاعدہ تحریری کلیئرنس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
صورتحال واضح ہونے کی وجہ سے فی الحال پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ میزبان وینیو کے بجائے لاہور میں ہی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔