گاڑی خریدنا آسان،لائسنس بنانامشکل ہوگیا،نت نئے قوانین سے امیدوارپریشان

12345-388.jpg

شگر( کرائم رپورٹر) شگر میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول انتہائی پیچیدہ بن گیا ۔گاڑی خریدنے سے زیادہ لائسنس بنانا مشکل ہوگیا ،ڈرائیونگ سکول نہ ہونے کے باوجود ٹیسٹ پاس کرانے کی شرط نے معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا ،شگر کے عوام نے آئی جی سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق شگر میں نئے پولیس سربراہ کی تعیناتی کے ساتھ ہی جس طرح گاڑیوں کی چالان اور دیگر سلسلے شروع کردئیے ہیں ساتھ ہی انہوں نے نئے نئے قوانین بنائے ہیں جس کے باعث نہ صرف لائینس بنانا مشکل ہوگیاہے بلکہ دیگر اضلاع میں بنانے گئے لائسنس کی شگر میں رینو ہونا بھی محال ہوگیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے دیگر اضلاع میں بنائے گئے لائسنس کی اگر شگر میں رینو ہوتے تھے اس کے لئے شرط یہ تھا کہ متعلقہ اضلاع سے اجازت نامہ حاصل کرکے جمع کرنا ہوتا تھا تاہم اس وقت دیگر اضلاع سے بنائے گئے لائسنس کی شگر میں رینو مکمل طور پر بند کردی گئی ہے ساتھ ساتھ ٹیسٹ پاس کئے بغیر لائینس جاری نہ کرنے کی پالیسی بھی مرتب کردی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سکردو میں ایک ڈرائیونگ سکول تھے اس وقت سکردو میں ٹیسٹ پاس کئے بغیر لائیسنس جاری نہیں کرتے تھے تاہم سکول بند ہونے کے بعد اب سکردو سمیت بلتستان کے تینوں اضلاع میں لائینس بن جاتے ہیں تاہم شگر میں لائینس کا حصول ایک خواب بن گیا ہے شگر کے عوام نے آئی جی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں نوٹس لیتے ہوئے عوامی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

شیئر کریں

Top