گرانفرشوں کیخلاف کریک ڈائون،نان بائیوں کی بھی سختی

g4-1.jpg

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے قیادت میں میونسپل انسپکشن ٹیم کازبردست کریک ڈاون ، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم ، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین احمد اقبال کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف الگ الگ کاروائیوں کے دوران متعدد دکاندار نرغے میں آگئے دو درجن سے زائد تاجروں پر جرمانے کئے گئے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز عوامی شکایات پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے قیادت میں میونسپل چھاپہ مار ٹیموں نے شہر کے مختلف مارکیٹوں میں خود ساختہ مہنگائی کرنے ، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائد منافع خوری پر جرمانے کئے گئے ۔ روٹی کے وزن میں کمی پر پانچ نان بائیوں کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑا، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران زائد منافع خوری اور سرکاری نرخناموںپر عملدرآمد نہ کرنے پر دودرجن سے زائد تھوک و پرچوں دکانداروں پر جرمانوں کے ساتھ اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئے گئے ۔ ترجمان شہر ی انتظامیہ نے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ اپنی شکایات کی صورت میں الفا کنٹرول ، اور میڈیا سیل پر اپنی شکایات درج کرائیں ، تاکہ فوری طور پرشکایات کاازالہ کیا جاسکے ۔انہوںنے واضح کیا کہاسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد نے میونسپل حدود میں تاجروں کو پابند کیا ہے کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے تاجروں پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اے سی اور اسکی ٹیم عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

شیئر کریں

Top