گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیںدونگا ،اریب مختار

AC-pics-22-ag.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ میونسپل حدود میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیںدونگا ، ذمہ داروںکے خلاف سخت کاروائی ہوگی تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے میٹ انسپکٹر ، فوڈ انسپکٹر اور میونسپل فورس کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے مارکیٹوں میں جائیں ، بازار چیکنگ کریں اور سر کاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ دیں ، فرائض میں غفلت برداشت نہی ہوگی ، انہوںنے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے عوام کے مجرم ہیں ، عوامی شکایات پر انکے سامنے ہی کاروائی کریں، پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخناموں پر عملدرآمد ہر حال میں کیا جائے گا ۔ بعدازاں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اریب احمد مختا ر نے میونسپل انسپکشن ٹیم کو احکامات دیئے ہیں کہ روزانہ کے بنیادوں پر شہرکی مارکیٹ کی جانچ پڑتال کریں ، قیمتوں کو استحکام دینے کیلئے مارکیٹ کا جائزہ بہت ضروری ہے انہوںنے بازا ر کمیٹیوں سے کہاکہ وہ زائد منافع خوری کی سرزنش کریں اورایسے تاجروں کی حوصلہ شکنی ہم سب کی ذمہداری ہے

شیئر کریں

Top