گلگت بلتستان ویژن 2050بین الاقوامی سیاحت، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی ملاقات، اہم امور پر تفصیلی گفتگو

g12-3.jpg

استور (رفیع اللہ خان آفریدی)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ایک اور اہم ملاقات، وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین اور معاون خصوصی برائے سیاحت اعظم جمیل بھی موجود تھے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میںسیاحت کے بے پناہ وسائل موجود ہیں، گلگت بلتستان میںحکومت کی طرف سے بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اسی حوالے سے گلگت بلتستان کے اندر سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے حوالے اقدامات جاری ہیں اور اس میں مزید تیزی آگئی ہے حکومتی اقدامات کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں میں مقامی سیاحت کو بہت زیادہ فروغ ملا ہے، گلگت بلتستان میںبین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں اس موقعے پر ملاقات میں گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم منصوبوں اور جی بی ویثرن 2050 پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اس کے ساتھ گلگت بلتستان کی تعمیر اور ترقی کے ساتھ دیگر اہم امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

شیئر کریں

Top