گلگت بلتستان کی تر قی وخوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ،یورپی یونین اعلیٰ افسر

g7-2.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)یورپی یونین نے جی بی آر ایس پی کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور یورپی یونین کے اعلی آفیسر روبرٹو نے کہا ہے کہ جی بی آر ایس پی عوامی نوعیت کے اہم منصوبوں میں اے کے ڈی این سے فنی اور تکنیکی معاونت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے لئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرے. گزشتہ روز گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالطیف کی قیادت میں وفد نے یورپی یونین کے اعلی آفیسر روبرٹو سے تفصیلی ملاقات کی اور اجلاس میں جی بی آر ایس پی کے بنیادی مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی. بریفنگ میں ادارے کے اغراض و مقاصد اب تک کی کارکردگی و اقدمات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا ، تفصیلی بریفنگ کے بعد روبرٹو نے ادارہ ہذا کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور یورپی یونین کے پلیٹ فارم سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے جی بی آر ایس پی اور اے کے ڈی این مشترکہ طور پر کام کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہوں تو ہمارے لئے بھی تعاون کرنے میں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کا ہر حصہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو تا کہ یہاں کے لوگوں کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی آسکے۔ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے ساتھ غیر معمولی تعاون کی یقین دہانی پر عبدالطیف نے روبرٹو کا شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کے عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ یورپی یونین خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے مستقبل میں جی بی آر ایس پی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اجلاس کے آخر میں سی ای او عبدالطیف اور جنرل منیجراشفاق احمد نے ادارے کی جانب سے تحائف اور سونیئر بھی پیش کیا۔

شیئر کریں

Top