گلگت شہرمیں محرم جلوس کے روٹس پر کھدائی پرپابندی

2049510-image-1567656249.jpg

پہلے سے کھودی گئی نالیوں کی فلنگ کو جلد از جلد مکمل کیاجائے،ڈپٹی کمشنر
گلگت(بادشمال نیوز)ڈپٹی کمشنر / گلگت کیپٹن اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گیس پائپ کی ماہ وار پلان کے حوالے سے منعقد ہوا۔ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، ایکسیئن پی ایچ ای گلگت، ایکسیئن ایس این جی پی ایل، اور دیگر آفیسر ان نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت شہر میں گیس پائپ لائن کے کام کا ہفتہ وار اور ماہانہ وار پلان ڈی سی آفس میں جمع کروائیں اس کے علاوہ 10یا 11 اگست سے محرم الحرام کا آغاز ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن ایس این جی پی ایل کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مجالس اور جلوس کے روٹس میں کسی بھی قسم کی کھدائی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی اور پہلے سے کھدائی شدہ نالیوں کی فلنگ کو جلد از جلد مکمل کر کے ایکسیئن روڈ کو حوالہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن روڈ کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام سے پہلے روڈ کی مرمت کو یقینی بنائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کی پریشانی لا حق نہ سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن ایس این جی پی ایل کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ وار پلان کے تحت محرم الحرام کے روٹس کے علاوہ دیگر مقامات پر کھدائی کرنے کی اجازت دی جائے گی۔جس پر ایکسیئن ایس این جی پی ایل نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو گیس پائپ لائن کے کام کاماہ وار پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلان کو آج ہی ڈی سی آفس ارسال کیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top