گلگت میںکینسر ہسپتال، نعمت ہے، کمانڈر ایف سی این اے

گلگت (بادشمال نیوز)میں گینور کینسر ہسپتال گلگت میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ فورس کمانڈر ایف سی این اے ،میجر جنرل جواد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سمینار میں محکمہ صحت گلگت کے افسران ، ڈاکٹرز، سٹاف ، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر گینور کینسر ہسپتال کا کہنا تھا کہ کینسر کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے شرح اموات بڑھتی جا رہی ہے ، میں دنیا میں کم و بیش ایک کروڑ افراد اس مرض سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اپنی روزمرہ زندگی میں چند تبدیلیاں کر کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر گینور نے ہسپتال میں میسر سہولیات کو اجاگر کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان میں کینسر کے خاتمے کے لئے گینور کینسر ہسپتال اپنی تمام تر وسائل کو برو ئے کار لائے گا۔فورس کمانڈر ایف سی این اے ،میجر جنرل جواد نے اپنی تقریر میں گینور کینسر ہسپتال کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ گینور کا قیام علاقے کی مریضوں کے لئے ایک بڑی نعمت ہے۔کینسر کا مرض نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے، اس مر ض کی آگاہی اور بچنے کے لئے پوری کوشش کرنی چایئے۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عملے کی حوصلہ افزائی کی۔

شیئر کریں

Top