’گو ٹیم پاکستان‘، امریکی سفارتخانہ بھی گرین شرٹس کی جیت کیلئے پرامید

269171_6177686_updates.jpg

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا عملہ بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل مقابلے کی مناسبت سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں سفارت خانے کے عملے نے سیمی فائنل مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کیا۔

سفارت خانے کی جانب سے ’گو گرین‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا اور ویڈیو میں موجود تمام عملے نے پاکستان ٹیم کی جیت کےلیے ’گو ٹیم پاکستان‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے گرین شرٹس کی فتح کی امید ظاہر کی۔

شیئر کریں

Top