ہنزہ اور نگر میں پیٹرول بحران ،سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پی ایس او پٹرولیم مصنوعات کے ڈپو گلگت بلتستان میں ہونے کہ وجہ سے پانچ سے دس ہزار لیٹر پٹرول دیا جا رہا ہے
گاڑیوں کے بے تحاشہ رش کی وجہ سے گھنٹوں میں پٹرول ختم ہو جاتا ہے،عوامی حلقوں کا وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ہنزہ (اجلال حسین )ہنزہ میں پٹرول کی قلت سے ٹرانسپورٹرز کیساتھ ہزاروں سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ضلع ہنزہ اور نگر کے ہزاروں ٹرانسپورٹرز کے علاوہ ہزاروں سیاحوں کی آمد بھی جاری ہے جبکہ دوسری جانب پی ایس او پٹرولیم مصنوعات کے ڈپو گلگت بلتستان میں ہونے کہ وجہ سے پانچ سے دس ہزار لیٹر پٹرول دیا جا رہا ہے جبکہ گاڑیوں کے بے تحاشہ رش کی وجہ سے گھنٹوں میں پٹرول ختم ہو جاتا ہے۔عوامی حلقوں کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کا وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ کے پٹرول پمپ کیلئے پٹرولیم ممصنوعات کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہنزہ اور نگر کارخ کرنے والے سیاحوں کے علاوہ مقامی ٹرانسپورٹرز، تاجر اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مشکلات

شیئر کریں

Top