یوم پاکستان تجدیدعہد،بزرگوں کی قربانیوں کویادکرنے کادن ہے،ڈاکٹرعائشہ

شگر(عابد شگری)یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں ایک قوم بن کر مملکت خدادا پاکستان کو ایک بار پھر منظم اورترقی یافتہ بنانے کیلئے ایک ہونے کی ضرورت ہیں۔ان خیالات کا اظہارانٹر کالج شگر میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکٹر عائشہ خان ، ایس پی شگر اظہر جاوید ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگراکبر حسین نحوی ، سید حسن شاہ پرنسپل انٹر کالج شگر اور دیگر مقررین نے کہا ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم پاکستان بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا صوقائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان ، ایس پی اظہر جاوید اور دیگر نے پرچم کشائی کی۔ پولیس کی چاق و چوبند دستے سے سلامی دی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے۔ آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے آج کے دن ہی مسلمانان برصغیر نے ایک اسلامی فلاحی مملکت کیلئے لاہور میں جمع ہوکر قرارداد منظور کی جسے قرارداد پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔جوکہ سرسید احمد خان کا نظریہ ،علاقہ اقبال کا خواب تھا او قائد اعظم نے شرمندہ تعبیر کردیا اس مملکت کیلئے ہماری اسلاف بزرگوں مائوں بہنوں اور بیٹوں نے بڑی قربانی دی لیکن آج پاکستان جس کا خواب علاقہ اقبال نے دیکھا تھا اور قائد اعظم نے بنایا تھا اس کیلئے بحیثیت قوم ہمیں ایک بار پھر 23مارچ 1940والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہیں۔یوم پاکستان کے دن بر صغیر کے مسلماناں نے اپنے لئے علیحدہ ملک کو خواب دیکھا جسے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے 7سال کی قلیل مدت میں حاصل کرلیا۔اور پاکستان ایک فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر دنیا کی نقشے پر ابھر آئی۔اس کی استحکام اور ترقی کیلئے ہم سب کو ملکر کوشش کرنا چاہئے اور اپنے ذاتی مفاد پر قومی مفادات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہیں۔

شیئر کریں

Top