یوکرین میں مزید 2 امریکی صحافی روسی بمباری میں ہلاک، تعداد 5 ہوگئی

12345-404.jpg

کیف(ویب ڈیسک)یوکرین میں فوکس نیوز سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی اولیکسانڈرا کرشائینووا اپنے کیمرہ مین پیئرے زکرزیوسکی کے ساتھ روسی حملے میں ہلاک ہوگئیں اس طرح جنگ زدہ ملک میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع نے بتایا کہ دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں امریکی چینل فوکس نیوز کے صحافیوں کی گاڑی روسی بمباری میں پھنس گئی۔ روسی حملے میں فوکس نیوز کے دونوں صحافی مارے گئے۔

فوکس نیوز نے اپنے بلیٹن میں بتایا کہ 55 سالہ زکرز یوسکی کو چینل میں ایک لیجنڈ کی حیثیت حاصل تھی جنھوں نے عراق، افغانستان اور شام میں جنگوں کی کوریج کی جب کہ 24 سالہ خاتون صحافی اولیکسانڈرا کرشائینووا کی بہادری اور دلیری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
فوکس نیوز کے دو صحافیوں کی ہلاکت کے بعد یوکرین میں روسی فوج کے حملوں میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو نیویارک ٹائمز، 2 فوکس نیوز اور ایک یوکرینی صحافی شامل ہے جب کہ 35 کے قریب صحافی زخمی بھی ہوئے۔

شیئر کریں

Top