یہ اب لانگ مارچ کریں یاشارٹ، جو آج اندر ہوا وہی ان کا حشرہوگا، شہباز گِل

MA-Shahbaz-Gill-Sot-08-04.jpg

کپتان نے کہا تھا خفیہ ووٹنگ پر مت جائیں، کپتان مارتا کم ہے گھسیٹتا زیادہ ہے، معاون خصوصی کا ٹویٹ
اسلام آباد(آئی اینی )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ اب یہ لانگ مارچ کریں یاشارٹ مارچ، جو آج اندر ہوا وہی ان کا حشر ہوگا۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومت کی فتح کے بعد شہبازگل نے کہا کہ ایک محترمہ کو اللہ صحت اور ہمت دیکہ وہ یہ صدمہ برداشت کرسکیں، ہمارے بھائی کیپٹن(ر ) صفدرکو بھی ہمت دے ان پر بھی بہت زیادہ سختی آنی ہے، کل تک وہ چاہ رہی تھیں ووٹ خفیہ ہوں، آج چاہ رہی ہیں ووٹ قابل شناخت ہوں۔شہبازگل نے کہا کہ کپتان نے کہا تھا خفیہ ووٹنگ پر مت جائیں، کپتان مارتا کم ہے گھسیٹتا زیادہ ہے، قومی اسمبلی میں انہوں نیہمارے7 ووٹ مسترد کرائے تھے، ہم نے سود کے ساتھ 8 ووٹ مسترد کرائے، ایک واپس ہے۔شہبازگل نے کہا کہ ان کیساتھ وہی ہوا کہ شادی کی گاڑی کسی اورنے سجائی اوردلہن کوئی اورلے گیا، گیلانی صاحب سینیٹر نہیں چیئرمین سینیٹ بننے آئے تھے،گیلانی صاحب نے خریدوفروخت بھی کی لیکن سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن گئے۔

شیئر کریں

Top