13رجب،چراغاں پرفول پروف سیکورٹی دینگے،ڈپٹی کمشنر

g5-6.jpg

گلگت(بادشمال نیوز)ڈپٹی کمشنر اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس 13 رجب کی مناسبت سے ہونے والے چراغاں کی سیکیورٹی کے حوالے سے منعقد ہوا ۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت ، میجر جی بی سکائوٹس،اے سی یو ۔ٹی گلگت، ایڈیشنل ایس پی گلگت ،نمائندہ رینجر ، نمائندہ ، نمائندہ سپیشل برانچ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چراغاں کے مقامات پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں جائینگے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایڈ ایس پی گلگت اور سکیورٹی فورسز کو ہدا یات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ چراغاں کے مقامات پر سکیورٹی کو فول پروف بنا ئے تاکہ پر امن ما حو ل کو بر قرار رکھا جا سکے ۔اس کے علا وہ اے سی گلگت کو ہدا یات جا ری کرتے ہو ئے کہاکہ چراغاں کے مقاما ت پر مجسٹریٹس تعینات کیا جا ئے ،اس کیساتھ ساتھ سکیورٹی فورسز رات کے اوقات میں گشت کے نظام کو سخت سے سخت کریں ، داخلی اور خا رجی راستوں پر چکنگ کا نظام کو سخت سے سخت بنا یا جا ئے ، اس کے علا وہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے اور پرا ئیو یٹ گاڑیوں میں کالے شیشے اور غیر قانونی طور پر لگا ئے گئے روٹرز اتارے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونمانہ ہو سکے اور فورس کو ہا ئی الر ٹ رکھنے کیلئے اقداما ت اٹھا ئیں ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے نمائندہ رینجراور میجر جی بی سکا ئوٹس کو بھی ہدا یات جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ QRFکی ٹیمیں اور جوان بھی چراغاں کے مقامات پر تعینا ت کیئے جا ئیں ، اس کے ساتھ ساتھ سیف سٹی کنٹرول روم اور الفاکنٹرول روم میں مو جود عملے کو چوکس رہنے کی ہدا یت دی ۔ اس کے علاوہ چراغان سے واپسی آنے والے تمام افراد اپنے اپنے گھروں میں داخلہ ہو نے تک سکیورٹی فورسز کوچوکس رہنے کی تاکید کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چراغاں کے مقامات اور شہر میں مجسٹریٹس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے میجر جی بی سکاوٹس اور نمائندہ رینجر کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الفاکنٹرول روم میں جی بی سکائوٹس اور رینجر کا ایک ایک نمائندہ موجود رہے گا ۔ گلگت ۔ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے 13رجب حضرت علی کے ولاد ت باسعادت کے مناسبت اور عید نوروزکے مناسبت سے کل 15 فروری 2022کو ضلع گلگت میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔اس حوالے سے تما م سر کای دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔

شیئر کریں

Top