20 جمادی الثانی یوم خواتین کے طور منایا جائے،کلثوم ایلیا

شگر(نامہ نگار)جنرل سیکرٹری بنت حوا فانڈیشن شگرکلثوم ایلیاشگری نے کہا ہے کہ 20 جمادی الثانی کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے ۔ہم رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی کو خراج تحسین کرتی ہوں جہنوں نے یوم الزھرا کی قراداد جمع کروائی۔ حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہاکی زندگی ایک مثالی ماں، مثالی بیٹی اور مثالی زوجہ کی حیثیت سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے ۔ اور آپکی سیرت عالمین کی تمام خواتین کے لئے مشعل راہ ہے ۔ لہذا ہم جی بی گورئنمنٹ سے گزارش کرتی ہوں کہ حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے ۔

شیئر کریں

Top