2018کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی فواد چوہدری

download-75.jpg

نواز شریف کا بیانیہ پٹا ہوا بیانیہ ہے،قائد ن لیگ قوم کے بچوں کو سڑک پر اور اپنے بچوں کو مے فیئر میں رکھتے ہیں، ہارنے والا اپنے ساتھیوں کو یہ ہی یقین دلاتا ہے ہمیں ہرایا گیا
الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈاؤن ہوا وہاں تو تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن ہارے ہیں، قومی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف ایک ہزار سے بھی کم ووٹ سے ہاری
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 2018کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ہے، نواز شریف کا بیانیہ ایک پٹا ہوا بیانیہ ہے، نواز شریف قوم کے بچوں کو سڑک پر اور اپنے بچوں کو مے فیئر میں رکھتے ہیں،ہمارے ہاں جمہوری کلچر نہیں ہے، ہارنے والا اپنے ساتھیوں کو یہ ہی یقین دلاتا ہے کہ ہم نے ہارے ہمیں ہرایا گیا ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ 2018الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی تھی اور جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈاؤن ہوا وہاں تو تحریک انصاف کے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر21)
امیدوار الیکشن ہارے ہیں، قومی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف ایک ہزار سے بھی کم ووٹ سے ہاری اور 15امیدوار2500ووٹوں کے مارجن سے ہارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کیا صرف گنتی دوبارہ کر دیتے تو تحریک انصاف نے اکیلے حکومت بنا لیتی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کے بعد ایسے الزامات لگتے ہیں کیونکہ ہمارے ہاں جمہوری کلچر نہیں ہے، ہارنے والا اپنے ساتھیوں کو یہ ہی یقین دلاتا ہے کہ ہم نے ہارے ہمیں ہرایا گیا ہے جبکہ نواز شریف کا بیانیہ ایک پٹا ہوا بیانیہ ہے، نواز شریف قوم کے بچوں کو سڑک پر اور اپنے بچوں کو مے فیئر میں رکھنے کی بچگانہ تحریک چلا رہے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے تحریک انصاف کے وہ امیدوار جو 2500سے کم ووٹوں سے ہارے تھے ان کی فہرست بھی ساتھ پیش کی۔
فوادچوہدری

شیئر کریں

Top