2020 میں پاکستان ماضی کی نسبت معاشی طور پر مستحکم ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 2020میں پاکستان ماضی کی نسبت زیادہ پر امن، معاشی طور پر مستحکم اور جمہوری طور پر مزید مضبوط ہوگا،

نیا سال پاکستانی عوام کے لئے روشن مستقبل، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ نیا سال خوشحال، ترقی یافتہ اور پر امن نئے پاکستان کی بنیاد بنے گا،

ہمیں سال 2019 کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا، 2019 میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پائیدار سفر کی بنیاد رکھی،

2020 میں اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  تنقید برائے تنقید کے باوجود عوام کی خدمت میں کمی نہیں آنے دی، ہم نے باتیں کم اور کام زیادہ کئے، اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگاتی رہی،

2020پاکستان کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے، نیا سال حقیقی تبدیلی لے کر آئے گا، عوام اپنی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے، قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے، مشکل حالات سے گزرنے اور ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھنا ہے۔

شیئر کریں

Top