اسرائیل کے ساتھ جامع جنگ بندی کی افواہیں من گھڑت ہیں،حماس

logo.png

غزہ :اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں جنگ بندی کے جامع معاہدے کی افواہوں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔ غ

یرملکی  خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں گرائونڈ پرجوکچھ ہو رہاہے وہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے سابقہ معاہدوں پرعمل درآمد کا نتیجہ ہے۔

سابقہ معاہدوں میں غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے کی حد تک بات چیت ہوئی تھی اور اسی پرعمل درآمد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ اور غرب اردن میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

شیئر کریں

Top