خاتون کی پوپ فرانسس سے بدتمیزی

logo.png

 ویٹی کن: ویٹی کن میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آگیا۔

جہاں عقیدت مندوں سے ملنے کے دوران اچانک ایک خاتون نے بدتمیزی کرتے ہوئے انکا ہاتھ پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا۔غیرملکی خبررساں  ادارے کے مطابق  ویٹی کن میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آگیا جہاں پوپ فرانسس نے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا ہی تھا

کہ خاتون نے ہاتھ پکڑ کے پوپ کو اپنی طرف کھینچ لیا، پوپ فرانسس نے انتہائی ناراضگی  کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کا ہاتھ جھٹک دیا اور خاتون پر چیخے۔واقعہ کے بعد خاتون نے کراس کا نشان بھی بنایا، خاتون ہاتھ اپنی طرف کھینچ کر کیا ظاہر کرنا چاہتی تھی فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا  ۔

شیئر کریں

Top