اوقاف پنجاب کی 10ہزارایکڑاراضی رقبہ کوناجائزقابضین سے واگزکروانے کے لئے تیزتراقدامات

لاہور: سیاسی معاون برائے مذہبی امورر سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق محکمہ اوقاف کی اراضی پرناجائزقبضے چھڑانے اور عوامی استعمال میں لانے کے لیے ضروری قانون سازی اور موثرپالیسی وضع کی جارہی ہے ۔

اس سلسلہ میں اوقاف کی 10ہزار ایکڑ اراضی رقبہ کو نا جائز قابضین سے واگزکروانے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں تا کہ اوقاف کی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا کے شفاف طریقے سے لیز پر دی جاسکے ۔ صوبہ بھر میںاوقاف کی جائیدادوں کا تفصیلی آڈٹ بارے بھی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ محکمہ کی و گزار کر دہ اراضی سے آمدن میں اضافے کے لیے بھی مو ثر بزنس پلان تیارکر لیا گیا ہے۔ واگزار کردہ اراضی پر سیاحوں کے لئے خوبصورت و دلکش ہوٹل ، ریزورٹس اور پارکس بنائے جائیں گے۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میںمحکمہ اوقاف کے 546 مزاراور437مساجدہیں۔بادشاہی مسجد،داتادربارداتادربارہسپتال،لاہور،گوجرانوالہ،سرگودہا،راولپنڈی،فیصل باد،پاکپتن،ملتان،بہاولپور، اور ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اوقاف پنجاب کی کل 75 ہزارایکڑ رقبہ اراضی پر محیط ہے جس میں سے 29 ہزار ایکڑسے زائدرقبہ زیر کاشت اور 45 ہزار ایکڑ سے زائدرقبہ غیر کاشت ہے۔اوقاف کی اراضی پر واقع 1426 رہائش گاہیں اور 6179 اراضی پر دکانیں واقع ہیں جو کہ کرائے پر ہیں۔

شیئر کریں

Top