محکمہ ریلوے نے پٹڑیوں سے اترنے کے پے در پے واقعات کے پیش نظر ٹرینوں کی رفتار کم کردی

سرگودھا: محکمہ ریلوے نے ریل گاڑیوں کی پٹڑیوں سے اترنے کے پے در پے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرینوں کی رفتار کم کردی ہے

ملک بھر میں متعدد ریل پٹڑیاں اپ گریڈ نہیں کی گئیں جبکہ ریل گاڑیوں کے ڈبے بھی اپنی طبی عمر پوری کرنے کے قریب ہیں ریلوے کو اپ گریڈیشن کا منصوبہ ریٹائرڈ ملازمین کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے

سالانہ 30 ارب روپے پنشن کی مد میں چلے جاتے ہیں محکمہ ریلوے نے ریل پٹڑیوں کی مرمت اور اپ گریڈ کرنے کیلئے حکومت سے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

Top