بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کو وزارتوں کی پیشکش نے تبدیلی سرکار کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں

سرگودھا: بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کو وزارتوں کی پیشکش نے تبدیلی سرکار کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں

دیگر اتحادی بھی اپنے مطالبات کی فہرستیں تیار کرنے لگے بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ میں وزارتوں کی پیشکش کی جس پر متحدہ کے کچھ لوگ اس کے حامی پائے گئے ہیں

جبکہ بعض نے وفاق کیساتھ رہنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ حکومت کے دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے فہرستیں تیار کرلی ہیں جو تبدیلی سرکار کیلئے مشکل ہونگی دوسری طرف سیاسی پنڈت 2020 کو انتخابات کا سال قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top