پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سلیکٹیڈ حکومت کا تحفہ ہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی :ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو سلیکٹڈ حکومت کا عوام کے لیے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال میں پیٹرو ل، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے صرف دعوے کیے ہیں مگر ان کی عملی کارکردگی صفر ہے۔مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ قابلِ مذمت ہے یہ نا اہل حکومت عوام سے جینے کا حق چھین لینا چاہتی ہے، آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور تبدیلی سرکار کو بد دعائیں دے رہے ہیں،

ان حکمرانوں کو غریبوں کی بد دعاوں سے ڈرنا چاہیے اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے مگر سلیکٹیڈ حکمرانوں کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

برسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ اس بات کی غماز ہے کہ ان حکمرانوں کو غریبوں کی رتی برابر پرواہ نہیں اور عوام چاہیجئیں یا مریں ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی غارت گر معاشی پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے۔

شیئر کریں

Top