مسلم لیگی رہنمائوں کی لندن میں  شہباز شریف سے ملاقات

لندن:مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں نے لندن میں شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی معاملات پر لائحہ عمل کے لئے رہنمائی مانگ لی۔

بدھ کو شہباز شریف سے لندن میں مسلم لیگ( ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ، مسلم لیگ( ن )پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سیاسی اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے آئندہ لائحہ عمل کے لئے شہبازشریف سے متعدد امور پر رہنمائی حاصل کی۔ ملاقات میں نیب کی کارروائیاں بھی زیر غور آئیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی۔

شیئر کریں

Top