ریبیز کا مریض جناح اسپتال کراچی میں داخل

کراچی:سال نو کے آغاز پر شکارپور کا 20 سالہ شاہد اقبال کو کتے کے کاٹنے کے باعث جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق شاہد کو 3 ماہ قبل آوارہ کتوں نے نشانہ بنایا تھا۔شاہد کو شکار پور میں بروقت اینٹی ریبیز کی ویکسین نہیں ملی اور اسے تاخیر سے جناح اسپتال کراچی لایا گیا ہے۔

جناح اسپتال میں داخل شاہد میں ریبیز یعنی ہائیڈرو فوبیاکی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں، اسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ مریض کی جان بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ چند ماہ سے کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ اور پاگل کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ ہی کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی بڑھے ہیں۔

شیئر کریں

Top