کابل میں ایک اور پاکستانی افغان خفیہ اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا

اسلام آباد،کابل: کابل میں ایک اور پاکستانی شہری کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں نے اغوا کیا ہے۔

میڈیار پورٹ کے مطابق سعید اللہ کو افغان حفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر روک کر اغوا کیا۔ سعید اللہ گزشتہ دس برس سے کابل میں کنسلٹینگ کمپنی میں بطور اکاونٹنٹ کام کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابل میں افغان حفیہ اہلکاروں کے ہا تھوں پاکستانی شہریوں کے اغوا کا حالیہ دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ذرائع کے مطابق کا بل میں پا کستانی سفارتخا نے نے پاکستانی شہری کے اغوا اور با حفاظت واپسی کے لئے افغان دفتر خا رجہ کے سا تھ معاملہ اٹھا دیا ہے

شیئر کریں

Top