پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی: سال 2020 کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان  رہا ۔

جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میںکاروبار کا آغاز   41400 کی سطح سے ہوا اور 100 انڈیکس میں 371 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ۔گذشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 664.92 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 41400 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز پر ہی 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس سے 100انڈیکس نے 41ہزار کی حد عبور کرلی۔بدھ کے روزجب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40735 پر تھا اور بعد ازاں بتدریج اضافے کا رحجان دیکھا گیا جو تمام دن جاری رہا۔اس سے قبل 31 دسمبر2019 کو مارکیٹ کا اختتام 152پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار735پر ہوا تھا اور سال2019 کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر3 ہزار669پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 39.9 پوائنٹس کے اضافے سے 40,887.62 پر بند ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے لے کر آخری گھنٹے تک تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت میں انڈیکس 41,295.28 تک چلا گیا تھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز 110,675,670 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,663,977,116 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40  ہزار 848 پوائنٹس پر تھا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس تھی جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

شیئر کریں

Top