لیہ’ گھر میں ہیٹر کی گیس لیکیج سے سوئے ہوئے باپ بیٹا جاں بحق

لیہ : لیہ کے ایک گھر میں ہیٹر کی گیس لیکج سے سوئے ہوئے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ٹیموں نے دوسرے بیٹے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتا ل  منتقل کردیا گیا

جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیٹر کی گیس لیکیج کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے 65 سالہ احمد بخش اور ان کا 18سالہ بیٹاخلیل احمد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

علاقہ کوٹ سلطان میں پیش آنے والے واقعہ میں احمد بخش کے 14سالہ بیٹے اسماعیل کی دم گھٹنے سے طبیعت خراب ہو گئی، جسے   ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔

شیئر کریں

Top