انٹر بنک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد5پیسے سستا

کراچی:نئے سال کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوگئی

جس کے بعد ڈالر 154 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا اور 154 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو ا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے

کہ جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کااضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم بعد ازاں اس میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی۔ بدھ کونئے سال کے پہلے دن ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ ہوا تھا۔

شیئر کریں

Top