مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے

کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے نوٹی فکیشن کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام کو نئے سال کا مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف مہنگائی کا طوفان آئیگا بلکہ اس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا۔

شیئر کریں

Top