فیصل آباد ،ٹرین کی زد میں آکر ماں دو بچوں سمیت جاں بحق،باپ زخمی

فیصل آباد:فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا،

ٹرین کی زد میں آکر خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کا ریہائشی بیوی اور دو بچوں کو موٹرسائیکل پر لیے بغیر پھاٹک کراسنگ پر ٹرین گزرنے کا انتظار کر رہا تھا اچانک ٹرین کی آخری بوگی سے موٹر سائیکل ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ماں اور 2بچے جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا ،

لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار بغیر پھاٹک کی کراسنگ پر کھڑا تھا،عینی شاہد کے مطابق چلتی ٹرین کے آخری ڈبے سے موٹر سائیکل ٹکرائی  ۔ملک کے تقریبا پونے بارہ ہزار کلومیٹر لمبے ریلوے ٹریک پر صرف ساڑھے بارہ سو کراسنگز پر پھاٹک اور عملہ ہے اور ڈھائی ہزارسے زائد کراسنگز بغیر پھاٹک اور عملے کے ہر روز حادثات کو دعوت دے رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top